لارڈ نذیر احمد نے ہاؤس آف لارڈز برطانیہ سے ریٹائرمنٹ لے لی،وجہ کیا بنی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالامراء کے پہلے مسلمان رکن لارڈ نذیر احمد نے ہاؤس آف لارڈز سے ریٹائرمنٹ لے لی،
اطلاعات کے مطابق لارڈ نذیر احمد کی اہلیہ کئی سالوں سے بیمار ہیں اور لارڈ نذیر احمد نے اس وجہ سے دوران دارالامراء میں حاضری سے قاصر رہے اب لارڈ نذیر احمد نے اہلیہ کے ہمراہ زیادہ وقت گزارنے کیلئے ہاؤس آف لارڈز سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا اور آج ہاؤس آف لارڈز نے انکی ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔
اس سال فروری سے لے کر اب تک ہاؤس آف لارڈز کے بیس ممبران ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لارڈ کا ٹائٹل لارڈ نذیر احمد کے پاس رہے گا اور دارالامراء کا پاس بھی ان کے پاس ہو گا تاہم وہ قانون سازی کے عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
لارڈ نذیر احمد 1998 میں لیبر پارٹی کی طرف سے لارڈ منتخب کئے گئے اور وہ دارالامراء میں گزارے اپنے وقت کے دوران پاکستان اور کشمیر کیلئے بھرپور آواز اٹھاتے رہے۔ 2009 میں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں بھی مختلف علاقوں میں مختلف وفود کے ہمراہ دور کرکے مثاترین کے بحالی میں بھی کردار ادا کرچکا ہے