بلاول کے شہر لاڑکانہ میں ایف آئی اے کی بڑی کاروائی،ڈراک ویب کے ذریعے ملزم کیا کرتا تھا؟

0
66

بلاول کے شہر لاڑکانہ میں ایف آئی اے کی بڑی کاروائی،ڈراک ویب کے ذریعے ملزم کیا کرتا تھا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے لاڑکانہ میں بڑی کارروائی کی،مختلف بینکوں کا خفیہ ڈیٹا چورا کر صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والا ملزم عبدالمحسن گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے لیے گئے لیپ ٹاپ اور موبائل سے چشم کشا انکشافات سامنے آئے،

ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے یہ کارروائی ایک شہری کی درخواست پر کی ،ایف آئی اے کے مطابق ملزم اس بینک ڈیٹا کو آن لائن شاپنگ کے لیے استعمال کرتا اور پھر وہ شاپنگ سے کی گئی چیزوں کو آگے فروخت کرتا تھا،اس گھناؤنے کام کے لیے ملزم ڈارک ویب یا ڈیپ ویب یا بلیک ویب کا استعمال کرتا تھا ،ملزم بینک کا ڈیٹا بٹ کوائن bitcoins کی سیل پرچیز کیلئے بھی استعمال کرتا تھا

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 26 درج کرلیا ،اس گھناؤنے کام کے لئے ملزم گینگ کی صورت میں کام کرتا تھا اور اس گینگ کے باقی لوگوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

 

Leave a reply