لاڑکانہ میں جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ

لاڑکانہ میں جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول کے شہر لاڑکانہ میں جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے

قاتلانہ حملے میں جے یو آئی کے رہنما عبدالقادر سیال اور ان کا بیٹا عبد العزیز سیال شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاڑکانہ کے علاقے وگھن میں پیش آیا ، جہاں نامعلوم افراد نے جے یو آئی کے رہنما عبدالقادر سیال کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں عبدالقادر سیال اور ان کا بیٹا عبد العزیز سیال شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق جے یو آئی رہنما عبدالقادر سیال اور بیٹا عبدالعزیز سیال رتوڈیرو سے کراچی جاتے ہوئے حملے میں زخمی ہوئے، ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ واقعے کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی ہے اور علاقے میں جیو فینسنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

دوسری جانب جے یو آئی رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،جے یو آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالقادر سیال پر حملہ کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، لاڑکانہ جیسے شہر میں حملہ سمجھ سے بالا ترہے، ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے

Comments are closed.