لڑکیوں کو اغوا کر کے جسم فروشی کروانیوالا گروہ گرفتار

0
102
ctd arrest

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے لئے لڑکیوں کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے

ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور عمران کشور نے ایس پی عمران کرامت بخاری اور ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ اغواء برائے تاوان سیل نے بڑی کارروائی کی ہے،لڑکیوں کو اغواء کرکے زبردستی جسم فروشی کروانے والا گروہ گرفتار کیا گیا ہے،علاقہ تھانہ نواں کوٹ لاہورسےاغواء ہونے والی 16 سالہ ماہ نور فیصل آباد سے بازیاب کروائی گئی ہے، ملزمہ گرفتار کی گئی ہے، ملزمہ نے عائشہ کو 2 لاکھ روپے جبکہ کومل حناء کو ڈیڑھ لاکھ میں جسم فروشی کیلئے فیصل آباد میں فروخت کیا تھا،”ایسے درندہ صفت ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی”

ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور عمران کشور کے مطابق ملزمہ ممتاز بی بی لڑکیوں کو پارلر اور نوکری کا جھانسہ دے کر ساتھ لے جاتی، ملزمہ نے لڑکیوں کو رقم کے عوض فیصل آباد میں فروخت کیا، ملزمہ نے ان بچیوں کو فیصل آباد سے اسلام آباد بھجوایا، گروہ ان لڑکیوں کا جعلی نکاح نامہ اور اسٹامپ پیپر بنا کر بلیک میل کر کے جسم فروشی کراتا ہے،جرائم پیشہ گروہ کے مزید ارکان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

جعلی پولیس افسر کا گھناؤنا دھندہ، لڑکیوں کو جسم فروشی پر لگا دیا

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

 مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ، کمسن لڑکیوں کو جسم فروشی پر لگا دیا گیا

 مساج سنٹر میں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ

Leave a reply