مزید دیکھیں

مقبول

ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ، کمسن لڑکیوں کو جسم فروشی پر لگا دیا گیا

ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ، کمسن لڑکیوں کو جسم فروشی پر لگا دیا گیا

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گینگ کو گرفتار کر لیا، راولپنڈی کے علاقے دھمیال پولیس نے اہم کارروائی کی، ترجمان پولیس کے مطابق ٹک ٹاک سٹار بننے کی خواہشمند دو بہنوں کے اغواء اورجسم فروشی پرمجبور کرنے میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان گرفتارکر لئے اور دونوں مغوی بہنوں کو بازیاب کروا لیا گیا، جن کی عمریں بالترتیب 14اور13سال ہیں، پولیس نے ایک لڑکی سے زیادتی کرنے والےدو ملزمان کوبھی گرفتارکر لیا،گینگ کے گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جنکی شناخت رمشاء ثناء، کلثوم اشرف، محمد آصف، ریاست علی، اکمل شہزاد اور وقار خان کے نام سے ہوئی، 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان میں گینگ کا رکن محمد آصف اور ایک اور ملزم عمر یعقوب شامل ہیں،

لڑکیوں کے بیان کے مطابق وہ گھر سے ناراض ہو کر نکلی تھیں کہ گینگ کے ہتھے چڑھ گئیں، گینگ نے ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دے کر دونوں بہنوں کو اغواء کیا، اغواء کے بعد لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کیا گیا جس دوران بڑی بہن کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی، پولیس نے دونوں لڑکیوں کے گھر سے جانے کی اطلاع پر اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، تفتیش میں انکشاف کے دوران زیادتی کےشواہد سامنے آنے پرزیادتی کرنے والے ایک اور ملزم عمر یعقوب کوبھی گرفتار کیا گیا ہے، لڑکیوں کی بازیابی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اوردھمیال پولیس کو شاباش دی

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

 مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan