اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ مجھے لڑکوںکا سانولا رنگ اچھا لگتا ہے، رنگت سانولی ہونےکے ساتھ ان کی آنکھوں میں محبت نظر آنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں خود مختار ہوتی ہیں ، جن کو پیسے کی پرواہ نہیں ہوتی وہ اپنی معاملات زندگی کا سارا بوجھ خود اٹھا سکتی ہیں ان کو ایک مخلص مرد کی ضرورت ہوتی ہے. اداکارہ نے کہا کہ میری طرح جو لڑکیاں کام کرتی ہیں اپنا کیرئیر بنا کر احتیاط سے چل رہی ہیں ان کے ساتھ ان کے شوہروں کا رویہ ہمدردانہ ہونا چاہیے کیونکہ وہ آپ سے آپ کا پیسہ نہیں آپ کا وقت آپکا مخلص رویہ مانگتی ہیں.
انہوں نے کہا کہ جو خواتین کام کرتی ہیں زندگی میں جدوجہد کرتی ہیں میں ان کو بہت عزت دیتی ہوں،”شادی کب ہوگی کس کے ساتھ ہوگی یہ سب قسمت کے فیصلے ہوتے ہیں”. بس صحیح وقت پر صحیح انسان مل جائے اس سے بڑی کوئی اور نعمت نہیں ہو سکتی. یاد رہے کہ سونیا حسین حال ہی میں فلم دادل میں نظر آئیں اس میںان کی جاندار اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا . سونیا چیلنجنگ کردار کرتی ہیں اور اپنی اداکاری سے اپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں.