بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں بلدیاتی الیکشن 28 اگست کو ہوگا۔

باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق میونسپل کمیٹی ژوب کے تمام وارڈز میں بھی 28 اگست کو الیکشن ہوگا علاوہ ازیں موسیٰ خیل، مستونگ، جعفر آباد اور دکی کی مختلف یونین کونسلوں میں بھی 28 اگست کو پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 18جولائی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان کے 32 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی-

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی جائے۔

این اے 245 کی انتخابی مہم کے دوران دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کسی یو سی میں 25 ہزار اور کسی میں 90 ہزار ووٹ رکھے گئے ہیں حلقہ بندیاں غلط کی گئیں تاکہ ایم کیو ایم زیادہ نشستیں نہ لے سکے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ حکومت سے ہوئے معاہدوں پر عمل نہ ہوا تو فیصلہ کریں گے اور این اے 245 کی چھینی ہوئی سیٹ دوبارہ لیں گے۔

Shares: