شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا،حوالات سے تصویر وائرل
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا
شہباز گل کی مسلح گارڈ کے ہمراہ حلقے میں آمد پر پولیس متحرک ہوئی تھی شہبا زگل اسلحہ بردار لوگوں کے ہمراہ حلقہ کا دورہ کر رہے تھے، حلقے میں دفعہ 144 کے باعث اسلحہ لانے اوراسلحہ کی نمائس پر پابندی عائد ہے ،وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے شہباز گل کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے ،
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی ہے
Strongly condemn illegal arrest of Shahbaz Gill simply to try & rig elections & spread fear in ppl. These fascist tactics will not work & our ppl will not be deterred from exercising their right to vote. Handlers of Imported govt should realise damage they are doing to our nation
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
فرح حبیب کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے دھاندلی کا جھرلو پھیرنے کے لئے آمرانہ اقدام شروع کردئیے گے۔ شہباز گل کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ورنہ نتائج کے ذمہ دار خود ہونگے
شہباز گل امن خراب کرنے اسلحہ بردار افراد ساتھ لائے، کارروائی کی جائیگی،عطا تارڑ
وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ساتھ مسلح افراد موجود ہیں،پنجاب میں اسلحے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے،کمانڈنٹ ایف سی نے کہاایف سی کا کوئی اہلکار شہباز گل کے ساتھ موجود نہیں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر ایف سی کی وردی ملبوس مسلح افراد کون ہیں،شہباز گل سستی شہرت کیلئے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں،غیرقانونی اقدامات کے خلاف کارروائی کی جائے گی، شہباز گل امن خراب کرنے اسلحہ بردار افراد ساتھ لائے ہیں جس پر کارروائی کی جائیگی
کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے ساتھ موجود گارڈز، ایف سی اہلکار نہیں ۔ مقامی کمانڈررپورٹ کے مطابق شہباز گل کے ساتھ نجی سکیورٹی اہلکار ہیں۔ایف سی ڈسپلن فورس ہے،سیاست یا سیاستدانوں سے کوئی تعلق نہیں،کوئی ایف سی اہلکار غیر قانونی کام میں ملوث پایا گیا تو کارروائی ہوگی،وزارت داخلہ کی ہدایت پر بنی گالا میں عمران خان کی سکیورٹی کے لیے ایک پلاٹون تعینات ہے۔
شہباز گل کی گرفتاری پر الیکشن کمیشن کا مراسلہ سامنے آ گیا ،الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے۔ شہباز گل نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے کلاز 15 اور 16 کی خلاف ورزی کی ہے ۔شہباز گل مظفر گڑھ میں نقص امن کا باعث بن رہے ہیں ، پولیس، انتظامیہ شہباز گل کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔
شہباز گل کی رہائی کا ایک طرف مطالبہ کیا گیا ہے تو وہیں شہباز گل کی تھانے کی تصویر سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے شہباز گل کی حوالات میں بند ہونے کی تصویر وائرل ہوئی ہے، شہباز گل کی تصویر کو کئی صارفین نے ٹویٹ کیا ہے اور انکے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے تو کئی صارفین کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو قانون نہیں توڑنا چاہئے تھا جب دفعہ 144 نافذ تھئ تو مسلح گارڈز ان کے ساتھ کیوں تھے
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اعوان مارکیٹ کے قریب فواد چوہدری کی گاڑی کا گھیراؤ کیا گیا ہے
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم