لسبیلہ اجلاس :وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے کونسے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ؟

0
76

لسبیلہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیرصدارت صوبے میں امن وامان اوردیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ہے. وزیرداخلہ بلوچستان نے پولیس، لیویز  اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے. کمشنر قلات ڈویژن،مدثر ملک،ڈی آئی جی جاوید عالم اوڈو ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ وقار حسن چیمہ ،ڈی پی او لسبیلہ ،طارق مستوئی،اسسٹنٹ کمشنر لسبیلہ ودیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ،اجلاس میں وزیر داخلہ کو لسبیلہ،حب،قلات، میں امن وامان کی  موجودہ صورتحال ودیگر امور  سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے.

اجلاس میں لسبیلہ میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے.وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے کوئی بھی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی، صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھا جائے

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی دادرسی اور مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے، ہمارا مقصد شہریوں کو بہترین پولیس سروسز فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے.

Leave a reply