لاشوں کے ساتھ رہنے والی خاتون کون؟پولیس، سیکورٹی ادارے بھی خوفزدہ

0
36

ایودھا: پولیس نے ایک ایسی عورت کو گرفتار کیا ہے جو 2 ماہ سے لاشوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں پولیس نے شہریوں کی اطلاع پر ایک گھر کا تالہ توڑا تو وہاں ایک خاتون موجود تھی جو لاشوں کے ساتھ کافی دن سے وقت گزار رہی تھی۔

مودی اورسپریم کورٹ ہندوتوا کی محافظ ،مسجدکی جگہ مندرامت کیخلاف اعلان جنگ ہے، مسعود خان

پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ برابر والے گھر سے شدید بدبو آرہی ہے اور گھر کے باہر تالا لگا ہے جب کہ مکینوں کے بارےمیں کوئی اطلاع نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کے چہرے پر کوئی پریشانی کے اثار نہیں تھے

پولیس جب گھر کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو وہاں ایک خاتون دو لاشوں کے ہمراہ موجود تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لاشیں خاتون کی والدہ اور بہن کی تھیں ۔پولیس کا کہنا ہےکہ پہلے تو پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے بھی اس خاتون سے خوف محسوس کیا مگر بعد ازاں اسے گرفتارکرے تھانے پہنچا دیا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں 2 ماہ پرانی تھیں جن کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے جب کہ خاتون کو گرفتار کرکے اس کا میڈیکل چیک اپ کروایا جارہا ہے اور ڈاکٹرز کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد خاتون کی ذہنی حالت کے بارے میں معلوم ہو سکے گا۔

Leave a reply