![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/08/E-EIKewWQAwDHRY.jpg)
لاہور:آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے روانہ، کابل ایئرپورٹ پر سٹوڈنٹس کا قبضہ،جنگ ختم،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے امریکہ کودی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی امریکہ بہادر کی آخری فلائٹ بھی کابل ایئرپورٹ چھوڑ چکی ہے اوراس حوالے سے پینٹا گان نے بھی تصدیق کردی ہے
آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے روانہ، کابل ایئرپورٹ پر طالبان کا قبضہ،جنگ ختم#Taliban #Afghanistan #USA
— Taha طٰہٰ (@taahaa_) August 30, 2021
ادھر اس حوالے سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت کابل ایئر پورٹ پر کوئی غیرملکی جارح نہیں ہے ،افغان طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا قبضہ اورکنٹرول سنبھال لیا ہے ، باغی ٹی وی کے سنیئررپورٹرطہ منیب نے بھی اس حوالے سے کابل شہر سے ملنے والی اطلاعات کوبنیاد بنا کریہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق اب امریکہ بہادرکا آخری طیارہ پیچھے رہ جانے والے چند فوجیوںاوردیگرشہریوں کو لیکربڑھے بوجھل قدموںکسے ساتھ افغانستان سے نکل گیا ہے
ذلت آمیزشکست کے ساتھ امریکہ کا آخری طیارہ بھی کابل ایئرپورٹ سے رسوائی کے ساتھ نکل رہا ہے ، رات کی تاریکی میں فرارہونے والے امریکی طیارے کی آہ وپکاردورسے سنائی دے رہی ہے pic.twitter.com/35MZwhWVSX
— Muhammad Amin Tahir (@ResptectAlways) August 30, 2021
ادھر اس حوالے سے کابل سے بھی کچھ ایسی ہی اطلاعات آرہی ہیں کہ امریکہ میں اس وقت سخت پریشانی کا عالم ہے جب ہرامریکی امریکہ کی رسوائی کے ساتھ پسپائی کے مناظر دیکھ رہا ہے
https://twitter.com/JakeVerbatim/status/1432442018165411842
ذرائع کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر اس وقت افغان طالبان کے مسلح گارڈ پہرہ دے رہے ہیں اوریہ بھی خبریں ہیں کہ ترک افواج بھی افغان طالبان کے ساتھ کابل کے ایئرپورٹ کو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے اورامریکیوں کے فرار کے بعد علاقے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے