لتا منگیشکر کی آج 94 ویں سالگرہ

2001 میں قوم کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں، انہیں بھارت رتن سے نوازا گیا
0
63
lata mangeshkar

سروں کی ملکہ لتا منیگشکر کی آج 94 ویں سالگرہ ہے۔ان کا کیرئیر 8 دہائیوں پر مشتمل رہا، انہیں "کوئین آف میلوڈی”، "نائٹنگیل آف انڈیا”، اور "وائس آف دی ملینیم” جیسے اعزازی خطابات بھی ملے۔ لتا منگیشکر نے چھتیس سے زیادہ ہندوستانی زبانوں اور چند غیر ملکی زبانوں میں گانے گائے، 1989 میں حکومت ہند کی طرف سے انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 2001 میں، قوم کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں، انہیں بھارت رتن سے نوازا گیا، فرانس نے انہیں 2007 میں ایک اہم ایوارڈ سے نوازا۔ وہ لندن، انگلینڈ کے رائل البرٹ ہال میں پرفارم کرنے والی پہلی ہندوستانی پلے بیک گلوکارہ بنیں۔ ان کا نام 25 ہزار سے زیادہ گانے دنیا کی مختلف زبانوں میں گانے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔

”لتا نے ویسے تو اپنے پورے کیرئیر میں نامور گلوکاروں کے ساتھ گایا لیکن ان کی آواز محمد رفیع اور کشور کمار کے ساتھ پسند کی گئی۔ ”انہوں نے آٹھ دہائیوں میں ہر دور کی مشہور ہیروئنز کے لئے گانے گائے۔ لتا کے چاہنے والے بھارت سمیت پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں۔ انہیں 8 جنوری 2022ء کو کورونا کے سبب ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔کورونا وائرس سے جنگ لڑتے لڑتے 6 فروری 2022ء کو زندگی ہار گئیں۔ لتا دنیا سے جا کر بھی ان کے مداحوں میں زندہ ہیں اور رہیں گی۔

عالیہ بھٹ ، نیتو اور ردھیما کپور نے رنبیر کو سالگرہ کی مبارکباد دی

رنبیر کپور 41 برس کے ہو گئے

کترینہ کیف کے بالی وڈ میں 20 سال مکمل

Leave a reply