عالیہ بھٹ ، نیتو اور ردھیما کپور نے رنبیر کو سالگرہ کی مبارکباد دی

بی پاشا باسو ، گوہر خان ، ذویا اختر و دیگر نے بھی رنبیر کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دی ،
0
64
ranbir kapoor neetu singh radhima kapoor ali bhatt

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی آج 41 ویں سالگرہ ہے اس موقع پر ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے ان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی اور رنبیرکپور کی ایک تصویر لگائی اور اس کا کیپشن یہ لکھا کہ ” آئی لو یو ، میرے بہترین دوست ، میرے شوہر ، آپ کو سالگرہ کی مبارکباد” جیسے ہی عالیہ نے یہ پوسٹ شئیر کی تو ان کے مداحوں نے بھی انکے شوہر رنبیر کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ عالیہ بھٹ کی اس پوسٹ پر ان کے ساتھیوں نے بھی مبارکباد کے میسجزلکھے، بی پاشا باسو نے لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے رنبیر ، گوہر خان ، ذویا اختر و دیگر نے بھی رنبیر کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دی ،

دوسری طرف” رنبیر کی والدہ نتیو کپور اور بہن ردھیما کپور نے بھی رنبیر کو سالگرہ کی مبارکباد دی” ، نیتو نے رنبیر کے ساتھ کے تصویر سوشل میڈیا پر لگا کر انہیں ہیپی برتھ ڈے کہا۔ یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 2022 اپریل میں شادی کی اور ان کے ہاں اسی برس نومبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، رنبیر اور عالیہ ایک ساتھ فلم براہمسٹرا میں نظر آئےان دونوں کی آن سکرین جوڑی کو بھی سراہا گیا۔

RRR اور پشپا دیکھنا چاہی نہیں دیکھ سکا نصیرالدین شاہ

کیا ٹائیگر3 میں سلمان خان مارے جائیں گے؟

نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے کر لیاایک بڑا فیصلہ

Leave a reply