ریسکیو ٹیم نے لفٹ کھول لی، لطیف کھوسہ و دیگر باہر آ گئے

0
38
lateef khosa

عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے

لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں پیش ہوئے تھے، اب لطیف کھوسہ لفٹ میں پھنس گئے، دیگر وکلاء بھی اندر بند ہو گئے تھے، معاون وکیل سوزین جہاں نے لفٹ کے باہر احتجاج کیا اور کہا کہ 15 منٹ سے کھوسہ صاحب لفٹ کے اندر بند ہیں،خان صاحب کو تو اندر بند رکھا ہے اب وکلاء کو بھی بند کردیا ہے، 20 لوگ لطیف کھوسہ کے ساتھ ہیں، اندر پنکھا بھی موجود نہیں،

لطیف کھوسہ چالیس منٹ لفٹ کے اندر موجود رہے، وکلا نے لفٹ کھولنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، ہائیکورٹ عملے کی جانب سے لطیف کھوسہ کو لفٹ سے نکالا نہ جا سکا ،لطیف کھوسہ کی زائد عمری کے باعث وکلاء میں اضطراب کی کیفیت تھی، وکلا کا کہنا ہے کہ لطیف کھوسہ کی عمر 70 سال سے زائد ہے، لفٹ میں پنکھا بھی موجود نہیں، 

ریسکیو ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچی اور اسکے بعد ریسکیو عملے نے کاروائی کرتے ہوئے لفٹ کھول لی ،لطیف کھوسہ اور دیگر لوگ لفٹ سے باہر آ گئے، لطیف کھوسہ تقریبا 45 منٹ تک دیگر وکلا کے ہمراہ لفٹ میں پھنسے رہے ،لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا کو 45 منٹ بعد لفٹ سے نکال لیا گیا ،نعیم حیدر پنجوتھا، علی اعجاز بٹر سمیت پندرہ افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا ،تمام افراد چیف جسٹس کی کورٹ سے نکل کر تھرڈ فلور پر لفٹ میں سوار ہوئے،لفٹ گراؤنڈ فلور پر آنے کے بجائے سیکنڈ فلور پر پھنس گئی تھی ،بارہ بجے لفٹ میں سوار ہونے والے دس سے زائد وکلا کو 12:45 پر لفٹ سے نکالا گیا

صحافی ثاقب بشیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سردار لطیف کھوسہ سمیت دس سے زائد وکلا اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ پچھلے آدھے گھنٹے سے پھنس ہوئے ہائی کورٹ انتظامیہ کے پاس ان کا نکالنے کا کوئی انتظام نہیں، بعد ازاں ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ تمام وکلا کو لفٹ سے بحفاظت نکال لیا گیا

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہائی کورٹ کی لفٹ میں پھس گئے ہیں،سانس بند ہو رہا ہے،ابھی تک کوئی بندہ نہیں آرہا اوپر سے سے لائٹ بھی بند کر دی گئی ہے ,بار بار کال کر رہے انتظامیہ کو لیکن آدھے گھنٹے سے ہماری طرف کو ئی نہیں آرہا.سانس بند ہو رہا.

صحافی اعزاز سید کہتے ہیں کہ لطیف کھوسہ کو اپنے کم و بیش 19 ساتھیوں سمیت لفٹ سے نکال لیا گیا ۔ لفٹ میں استعداد سے زائد افراد سوار تھے ۔

سپریم کورٹ بار کا لفٹ خرابی کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، عابد زبیری کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ سردار لطیف خان کھوسہ سمیت دیگر وکلاء جو لفٹ میں پھنسے تھے بغیر کسی نقصان کے بچ گئے، چیف جسٹس اسلام باد ہائی کورٹ سے لفٹ خرابی کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں،

عمران خان کی قانونی ٹیم کے اراکین کو لفٹ میں محصور کرنے پرپی ٹی آئی کا تحقیقات کا مطالبہ
پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی واقعہ پر اہم اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینئر قانون دان لطیف کھوسہ سمیت چیئرمین عمران خان کی قانونی ٹیم کو حبسِ بے جا میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ اور چیئرمین عمران خان کی قانونی ٹیم کے اراکین کو لفٹ میں محصور کرنے اور حبسِ بے جا میں رکھنے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ صدرِمملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کی فوری تحقیقات کا اہتمام کریں اور ذمہ داروں کا کڑا محاسبہ کریں،پاکستان تحریک انصاف آئین و قانون پر سختی سے کاربند، اشتعال و انتشار کی بجائے خود کو جمہوری معیار پر سیاسی جدوجہد تک محدود رکھے ہوئے ہے،تحریک انصاف کی آئین، جمہوریت اور ریاست سے ٹھوس وابستگی کو کمزوری شمار کرتے ہوئے اسے بدترین ریاستی شرانگیزیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے،پہلے چیئرمین تحریک انصاف کو تاریخ کے بدترین جعلی ٹرائل کے ذریعے سزا سنائی گئی اور تمام بنیادی حقوق سے محروم کرکے جیل میں قید کیا گیا، اب انہیں نشانہ انتقام بنانے اور تحریک انصاف کو سیاسی عمل سے باہر کرنے کیلئے ان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ بار بار التواء کا شکار کیا جارہا ہے،آج سینئر قانون دان لطیف کھوسہ سمیت چیئرمین کی قانونی ٹیم کے اراکین کو ہائیکورٹ کی لفٹ میں پون گھنٹے سے زائد تک محصور رکھ کر ہراساں کرنے کی بھی کوشش کی گئی، صدرِمملکت بطور سربراہِ ریاست اور چیف جسٹس آف پاکستان عدلیہ کے سربراہ کے طور پر ملک میں جاری بدترین ریاستی شرانگیزیوں کا نوٹس لیں،

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

lift

Leave a reply