جیجال میں کرومائیٹ لیز ہولڈر اور مالکان کرومائیٹ جیجال کے درمیان تنازعہ
مانسہرہ(جواد خان )
ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون کا جیجال کرومائیٹ تنازعے کے تصفیہ کرنے والے علمائے کرام اور مشران لوئر کوہستان اور لیز ہولڈر عامر نیازی اور اس کی ٹیم سے ملاقات تفصیلات کے مطابق علاقہ جیجال میں کرومائیٹ لیز ہولڈر اور مالکانان کرومائیٹ جیجال کے درمیان تنازعہ چلا آرہا تھا اس تنازعے کے حل کیلئے قبل ازیں علمائے کرام اور مشران لوئر کوہستان کا ایک جرگہ منعقد ہوا تھا جوکہ آج ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون نے عامر نیازی اور اس کی ٹیم کے ساتھ گفتہ شیند کے بعد مورخہ 12-03-2021 بروز جمعہ جرگہ طلب کر رکھا ہے۔اس قبل جملہ عوام جیجال اور مالکانان کرومائیٹ جیجال کی طرف سے اصلاحی کمیٹی ،علمائے کرام اور مشران لوئر کوہستان کواس مسئلے کا حل کرنا کا( واک) اختیار دے چکی ہے۔اس مسئلے کے حل ہونے کی بابت جملہ ثالیثن اور علاقہ عوام پرامید ہیں کہ تاریخ مقررہ پر اس مسئلہ کا پرامن حل نکل آئے گا