ملک میں مزید 259 کیسز کی تصدیق،3123 مریض ،18 دنوں میں اموات 45 ہوگئیں،احتیاط برتنے کی درخواست

0
41

اسلام آباد:ملک میں مزید 259 کیسز کی تصدیق، مریضو کی مجموعی تعداد 3123 جبکہ  18 دنوں میں اموات 45 ہوگئیں،احتیاط برتنے کی درخواست،اطلاعات کےمطابق اس وقت دنیا کے دیگر حصوں کی طرح عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستان میں بھی جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

سرکاری حکام کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 184 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ میں مزید 51 کیسز اور ایک شخص کی موت اور بلوچستان میں 6 کیسز، گلگت بلتستان میں مزید 13 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد کووِڈ 19 کا شکار بنے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 مزید کیسز سامنے آئے۔

پنجاب
پنجاب کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ (کورونا مانیٹرنگ روم) کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 184 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1380 ہوگئی ہے۔

 سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون اور ماحولیات مرتضیٰ وہاب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبے میں کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مزید 51 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 881 ہوگئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں ایک اور وائرس متاثرہ شخص جان کی بازی ہار گیا ہے جس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد 15 تک پہنچ چکی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 68 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

خیبرپختون خواہ
سندھ کے بعد خیبرپختوخوا ہے جہاں کیسز کی تعداد 372 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات 14 ہوگئی ہیں۔

بلوچستان
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں مزید 3 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 192ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید 153 ٹیسٹ کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں 3 کے نتائج مثبت اور 150 کے منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ آج مجموعی طور پر دو ڈاکٹروں سمیت 5 مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 

                                      اسلام آباد
سرکاری سطح پر ملک میں کورونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں ان 3 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد تعداد 75 سے بڑھ کر 78 تک پہنچ گئی۔

                                 گلگت بلتستان
ادھر گلگت بلتستان میں بھی مزید 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وہاں تعداد 193 سے بڑھ کر 206 تک پہنچ گئی۔

                                  آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں سب سے کم کیسز سامنے آئے ہیں تاہم آج مزید 2 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد 14 ہوگئی،

 

 

 

یہ بات مدِ نظر رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا اور صرف 39 روز گزرنے کے بعد یہ تعداد 3123 تک جا پہنچی ہے۔ان کیسز میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے افراد کے متاثر ہونے کے علاوہ زیادہ تر کیسز وہ ہیں جو مقامی طور پر ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوئے۔

 

 

 

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور مختلف پابندیاں عائد ہیں، جس کے تحت کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، سنیما، تفریحی مقامات، کراچی میں ساحل سمندر، اشیائے ضروریہ کے سوا دیگر دکانیں، شادی ہالز و دیگر مقامات بند ہیں۔

 

 

 

اعداد و شمار کے مطابق وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں 1380 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 12 ہے۔

 

 

 

اسی طرح سندھ میں متاثرین کی تعداد 881 تک پہنچ چکی ہے تاہم اس صوبے میں ہونے والی اموات ملک میں سب سے زیادہ ہیں اور یہ تعداد 15 تک پہنچ چکی ہے۔

 

 

 

 

اس کے علاوہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 192 ہے اور یہاں اب تک ایک شخص کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارا ہے۔صوبوں کے علاوہ دیگر علاقوں کی بات کریں تو اسلام آباد میں 78 متاثرین، گلگت بلتستان میں 206 کیسز اور 3 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں 14 افراد وائرس متاثر ہوچکے ہیں۔

 

 

 

تاہم ایک امید کی کرن اس وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد ہیں اور اب تک اس عرصے کے دوران 170 ایسے مریض ہیں جو اس وائرس کو شکست دے کر فتح یاب رہے ہیں۔

Leave a reply