انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت نا آئین کو مانتی ہے نا کوئی احکامات مانتے ہیں،
سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج ریکارڈ کروانے کا حق بھی چھینے کی کوشش ہوئی، اگر بنیادی حق چھین لیا تو انہوں نے پاکستان کو بڑا قید خانہ بنا دیا ہے ، کل ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز نے احتجاج ریکارڈ کروانا تھا، ہم نے مینیڈیٹ چوری کے خلاف احتجاج کرنا تھا ، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کچھ کہتی ہے مگر وہ بھی آفیشل ویب سائٹ کا ڈرامہ پوری دنیا نے دیکھ لیا،چار حلقوں کا آڈٹ کروا لیں، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا، اسلام آباد کے کسی حلقے کا آڈٹ کروا لیں،خواجہ آصف، نواز شریف، عون چودھری کے حلقوں کا آڈٹ کروا لیں،
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی سے لیکر 8 فروری تک کے معاملات کے لیے ایک کمیشن قائم کیا جائے ، عوام نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی عوام کا لیڈر ہے،بانی پی ٹی آئی کی ایک ہی شرط ہے کہ چار حلقوں کا آڈٹ کروا لیں، نواز شریف ، عون چوہدری اور اسلام آباد کی کسی سیٹ کا آڈٹ کروا لیں، اس کے علاوہ کوئی شرط نہیں ہے ،جس نے فراڈ کیا اسکے خلاف آرٹیکل چھے کا مقدمہ درج ہونا چاہیے،میرا اسمبلی میں پہلا ہی یہ بل ہو گا، ہم اجلاس شروع نہیں ہونے دیں گے جب تک یہ معاملے حل نہیں ہوتے ، یہ ڈنڈا شاہی سے حکومت نہیں کر سکتے ،یہ پرامن رہنے کا حق نہیں چھین سکتے ہیں ،میں خود متاثر ہوں میرے ساتھ بھی ظلم ہوا ،ہم سب ایم این اے اور ایم پی اے نے اکٹھا ہونا تھا ، ہم نے جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن احتجاج ریکارڈ کرانا تھا ،یہ جعلی حکومت فارم پینتالیس اور سینتالیس کی ردوبدل کا نتیجہ ہے ،کل انہوں نے چھے مقدمات لاہور میں درج کیے اسلام آباد ، سندھ ، پنجاب میں الگ الگ قانون ہیں ، مجھ پر ایف آئی آر درج کی اور ڈرامہ کیا ،یہ غیر قانونی گرفتاریاں ہیں پانچ دہائیوں پر محیط قانون سے وابستہ ہوں مجھے چھے گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا ،پولیس خود بھی معذوری کا اظہار کر رہے تھے کہ حکم ہے ،سعد رفیق کو کہا کہ بہت مہربانی کہ تم نے اصلیت دکھا دی ، سعد رفیق نے کل فون کر کے کہا کہ میرا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ،چھے گھنٹے بعد مجھ سے بیس ہزار کا مچلکہ لے کر چھوڑنے کا کہا ، میرے ڈرائیور اور میری گاڑی کو کسی دہشت گردی کے مقدمہ میں ڈال دیا ہے،اتوار کا دن تھا کوئی سڑکیں بلاک نہیں کیں ،نہ ہی کوئی توڑ پھوڑ کی، کسی پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے،
سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی
سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم
سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان
عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ








