لاہور:مردوں کو دوسری بیویاں ڈھونڈنے میں مدد دینے کیلئے سیکنڈ وائف ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ لانچ ،ا طلاعات کے مطابق مسلم سوسائیٹی میں ایک سے زائد شادی کرنے والوں کے لیے ایک ویب سائٹ لانچ کردی گئی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس ویب سائٹ میں مردوں کو دوسری بیویاں ڈھونڈنے میں مدد دینے کیلئے سیکنڈ وائف ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ لانچ کردی گئی ہے

آزاد چاولہ نامی نوجوان مسلمان جو کہ اس ویب سائٹ کو لانچ کرنے والےہیں ویسے تو ایک بزنس مین ہیں لیکن ان کا ساتھ یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اسلامی طرز زندگی میں اس سنت پربھی عمل کرنا چاہتے ہیں کہ مردوں کو ایک سے زائد شادی کرنا چاہیے

آزاد چاولہ کہتے ہیں کہ وہ خود دوسری نہیں بلکہ تیسری بھی شادی کریں گے اورپھر تین بیویوں کے ساتھ زندگی گزاریں گے

اس ویب سائٹ پر35 ہزار سے زائد لوگ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ، ان میں سے اکثرنے دوسری شادی کی خواہش کا اظہارکیا ہے ،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دوسری شادی کے بعد اگرکوئی تیسری شادی کرتا ہے تو پھر بھی یہ ویب سائٹ اس کی مدد کرے گی

Shares: