وزیر قانون کی گاڑی حادثے کا شکار

0
50

سری نگر: مرکزی وزیر برائے قانون و انصاف کرن رجیجو ہفتے کے روز جموں و کشمیر میں ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے-

باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق جموں سے سری نگر جاتے ہوئے سڑک کے ذریعے مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو کی گاڑی کو معمولی حادثہ پیش آیا یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رجیجو سری نگر سے بانہال جارہے تھے۔ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ معلومات کے مطابق یہ حادثہ لین بدلنے کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔

چین نے تائیوان کے اطراف میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے

پولیس کے مطابق یہ حادثہ شام 6 بجے کے قریب مروگ علاقے میں سیتا رام پاسی کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ جموں اور ادھم پور میں دو پروگراموں میں شرکت کے بعد سری نگر جا رہے تھے گاڑیوں میں موجود سیکورٹی اہلکار وہاں پہنچے اور وزیر کو ان کی گاڑی سے باہر نکالا۔

برطانوی شاہی خاندان نے تحائف میں ملے گھوڑے بیچ دیئے

حکام نے بتایا کہ وزیر قانون کرن رجیجو کی کار ہفتہ کی شام رامبن ضلع میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی عہدیداروں نے بتایا کہ رجیجو بعد میں سری نگر کے لئے روانہ ہوئے حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ان کی گاڑی کو وزیرقانون کو بحفاظت ان کی منزل تک پہنچا دیا گیا-

سعودی عرب نے یمن کی جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا

Leave a reply