قونصل خانے کی دوبارہ بحالی کیلئےسعودی تکنیکی وفد ایران پہنچ گیا

0
43

تہران: قونصل خانے کی دوبارہ بحالی کیلئےسعودی تکنیکی وفد ایران پہنچ گیا۔

باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہےسعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کے حکام چین کی ثالثی میں ایران سے تعلقات کی بحالی کےمعاہدے کےبعد ہفتے کے روز پہلی مرتبہ تہران پہنچے ہیں-

چین نے تائیوان کے اطراف میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے

ایرانی میڈیا کے مطابق قونصل خانے کی دوبارہ بحالی کیلئےسعودی تکنیکی وفد ایران پہنچ گیا جس کی سربراہی سینیئر سفارت کار ناصر بن عوض آل غنوم کر رہے ہیں وفد ایرانی حکام کے ساتھ سفارتی مشنوں کی بحالی کے مکینزم پر بات چیت کرے گا ،ایرانی شہر مشہد میں قائم سعودی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے پر بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب سعودی وفد نے ایرانی وزارت خارجہ میں پروٹوکول ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

ایرانی حکومت کا بےحجاب خواتین کی نگرانی کرنے کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے چین نے ملاقات کی تھی چین کے صدر شی جن پنگ نے اس حیرت انگیز معاہدے میں ثالث کا کردارکیا تھا اوراس کے نتیجے میں سعودی عرب اور ایران نے دو طرفہ تعلقات بحال کیے ہیں چین کے اس نئے کردار نے امریکا کوگذشتہ کئی دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ اس خطے کے ایک دیرینہ تنازع سے بے دخل کردیا ہے اورایک طرح سےاس کا کردار مزید محدود کردیا ہے دونوں ممالک کے حکام نے سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا ایران نے جدہ اور سعودی عرب نے مشہد میں قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

ایرانی بحری جہاز سے 7 ارب 900 ہزار یمنی ریال مالیت کی منشیات برآمد

یادرہے کہ سعودی عرب نے سنہ 2016 میں ایران کے ساتھ سفارتی اورسیاسی تعلقات منقطع کردیے تھے۔اس وقت سیکڑوں مشتعل ایرانیوں نے تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پردھاوا بول دیا تھا ان حملوں کے بعد سعودی عرب نے ایران سے اپنے سفارتی عملہ کو واپس بلا لیا تھا۔

Leave a reply