کراچی: ایس ایچ اوز کو باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ منسلک رکھنے کا حکم

0
29

کراچی کے تینوں زون کے ایس ایچ اوز کو اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ منسلک رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا

باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے جاری حکمنامے کے تحریری احکامات کے علاوہ اس سلسلے میں وائرلیس کے ذریعے بھی تمام تھانہ جات کو یہ حکم نوٹ کرایا گیا ہے-

قونصل خانے کی دوبارہ بحالی کیلئےسعودی تکنیکی وفد ایران پہنچ گیا

حکمنانے میں کہا گیا ہےکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ ہر صورت لگائے جائیں جس کی مانیٹرنگ پولیس ہیڈ آفس کےکنٹرول روم میں کی جائے گی اس سلسلے میں احکامات پر سختی سےعمل درآمد کیا جائےباڈی کے ساتھ کیمرے نہ لگانے والے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کردیا جائے گا۔

بیرونی دشمن کے ساتھ اندرونی سازشیں بھی ملک کوعدم استحکام کاشکارکررہی ہیں،مولانا احمد لدھیانوی

واضح رہے کہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ڈی آئی جی ٹریفک کے ذریعے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے چالان بھی باڈی وارن کیمروں کے سامنے کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی فراہم کرنے سے …

Leave a reply