انتخابات نہ کروانے کے حوالے سے تنقیدی تبصرہ، جرمن سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

0
55

افریقی ملک چاڈ کی فوجی حکومت نےانتخابات نہ کروانے کے حوالے سے تنقیدی تبصرہ کرنے پر جرمن سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق چاڈ کی وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے ایک مختصر سا بیان ٹویٹر پر جاری کیا ہے بیان کے مطابق چاڈ کی فوجی حکومت نےجرمن سفیر گورڈن کرک کونامناسب رویے اور سفارتی روایات کی خلاف ورزی کرنے پر ملک چھوڑنے کیلئے 48 گھنٹوں کی مہلت دے دی گورڈون کرک 2021 سے اس ملک میں تعینات ہیں-

قونصل خانے کی دوبارہ بحالی کیلئےسعودی تکنیکی وفد ایران پہنچ گیا

چاڈ کے حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ جرمن سفیر گورڈن کرک کو انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے فوجی ڈکٹیٹر میہمت ادریس ڈیبی پر تنقیدی تبصرہ کرنے پر ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جرمن دفتر خارجہ کے مطابق سفیر کی بے دخلی کی وجوہات واضح نہیں ہیں لیکن اعلیٰ سطحی حکام چاڈ میں حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جرمن دفتر خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق چاڈ حکومت نے دارالحکومت نجامینا میں ہمارے سفیر کو ایک غیر مہذب شخصیت قرار دینے کے جواز کے طور پر، جو وجوہات پیش کیں، وہ مکمل طور پر سمجھ سے بالاتر ہیں۔

ایرانی حکومت کا بےحجاب خواتین کی نگرانی کرنے کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

واضح رہےکہ اپریل 2021 سے اس ملک میں ایک عبوری فوجی حکومت قائم ہےاورملک کےصدر محمد ادریس دیبی ہیں انہوں نے ابتدائی طور پر گزشتہ برس اکتوبر تک نئے انتخابات کروانے اور اقتدار نئی حکومت کو سونپنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے بعد انہوں نے مزید دو سال تک ڈیڈ لائن بڑھا دی ہے حکومت نے اپوزیشن کے مظاہروں کو طاقت سے کچل رکھا ہے انتخابات میں تاخیر پر نہ صرف جرمنی بلکہ فرانس، اسپین اور نیدرلینڈز کے سفارت خانوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

چین نے تائیوان کے اطراف میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے

Leave a reply