انتظار کی گھڑیاں ختم، ذبیح اللہ مجاہد نے نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کر دیا-
باغی ٹی وی : کابل میں امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز کانفرنس میں نئی حکومت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوندہوں گے-
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ملاعبدالغنی برادران کےمعاون ہوں گے ملا خیر خو وزیر اطلاعات تعینات ہوں گے جبکہ شیخ خالد دعوت ارشادات کے سرپرست، اور عباس ستانکزئی وزیر خارجہ مقرر کئے گئے ہیں-
جبکہ ذبیح اللہ مجاہد وزیر اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع تعینات کئے گئے ہیں سراج الدین حقانی وزیرداخلہ جبکہ ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ سمیت کُل 33 وزرا اپنے فرائض سرانجام دیں گے-
افغانستان حکومتی وزرا کی مکمل فہرست
ذبیح اللہ مجاہد نے آج کابل میں پریس کانفرنس کے دوران کابینہ کا اعلان کیا ۔
افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان ہوگیا
وزرا کی مکمل فہرست
وزیراعظم: ملا محمد حسن اخند
نائب وزیراعظم اول: ملا عبدالغنی برادر
نائب وزیراعظم دوم: ملا عبدالسلام حنفی
وزیردفاع: مولوی محمد یعقوب
وزیرداخلہ: سراج الدین حقانی
وزیرخارجہ: مولوی امیرخان متقی
وزیرخزانہ: ملا ہدایت اللہ بدری
وزیرمعدنیات: ملا محمد یونس اخندزادہ
وزیر پٹرولیم و کان کنی: ملا محمد عیسی اخند
وزیرپانی و بجلی: ملا عبداللطیف منصور
وزیر شہری ہوا بازی اور ٹرانسپورٹ: ملا حمیداللہ اخندزادہ
وزیر دعوت و ارشاد(امربالمعروف و نھی عن المنکر): شیخ محمد خالد
وزیر فوائد عامہ: ملا عبدالمنان عمری
چیف آف آرمی اسٹاف: قاری فصیح الدین
ڈائریکٹر انٹیلی جنس: ملا عبدالحق وثیق
ڈائریکٹر سنٹرل بنک: حاجی محمد ادریس
ڈائریکٹر انتظامی امور: مولوی احمد جان احمدی