لاہور:ہماری بھی مراعات بڑھائی جائیں‌ ورنہ سب کی بند کردی جائیں‌ ، پنجاب حکومت کے اپنے ہی خلاف ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کے لا افسران اپنی ہی حکومت کیخلاف میدان میں آگئے، لا افسران نے ایگزیکٹو الاونس نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

ڈینگی کے خلاف ڈاکٹرز کی مہم ناکافی ،علماء کو میدان میں اتارنےکا فیصلہ ، کس حکومت…

تفصیلات کے مطابق لا افسران کی جانب سے پنجاب حکومت کے حالیہ بڑھائے جانے والے سرکاری ملازمین کے الاونسز اور مراعات پر اعتراض سامنے آگیا ہے، اسی سلسلے میں ایڈووکیٹ شعیب سلیم نے درخواست میں پنجاب حکومت اورچیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ پنجاب حکومت نے ایس این جی اے ڈی کےگریڈ 17 کے ملازمین کو 150 فیصد الاونسز دئیے ہیں۔

دوستی ، بھائی چارہ اپنی جگہ مگر مجھے مہوش حیات کی کشمیریوں سے بے وفائی برداشت نہیں

لاء افسران کا کہنا ہےکہ حکومت کا بھی دہرا معیار ہے کہ ایک طرف دوسرے ملازمین کو مراعات پہ مراعات اور جب ہماری باری آئی تو پھر خاموشی طاری ہوگئی ، لاء افسران کا کہنا ہےکہ 150 فیصد آلاونس ملنے سے ان کی تنخواہوں میں 75 ہزار تک کا اضافہ ہوا ہے، پنجاب حکومت کے لاء افسران بھی گریڈ 17 میں کام کر رہے ہیں لیکن ان کو اس آلاونس سے محروم رکھا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو لاء افسران کو بھی یہ الاونس دینے کا حکم دے۔سرکاری وکلا کو الاونس نہ ملنے تک نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار کی علم دوستی زندہ باد ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول” نین سکھ…

Shares: