انسپکٹر مبشراعوان نے بتایا کہ سیشن کورٹ سیکورٹی ٹیم نے بابا گراونڈ گیٹ پرایک اوربڑی کارواٸی کی ہے، سیشن کورٹ گیٹ سے تین ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتارکر لیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف دو ناٸن ایم ایم پسٹل برآمد کر لیے گئے یئں، ملزمان کے قبضے سے 37 گولیاں 6 میگزین برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان اویس، اشفاق اورارشد کو گرفتارکرکے تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کو بابا گراونڈ گیٹ سے داخلے پرگرفتارکیا گیا ہے، ملزمان کوعدالتوں میں اسلحہ لانے کی اجازت نہیں دیں گے، سی سی پی او اورڈی آٸی جی کے احکامات پرعملدرآمد کروا رہے ہیں، وکلا، ججزاورساٸلین کے جان ومال کا تحفظ یقینی بناٸیں گے.

Shares: