لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور آزاد رکن اسمبلی میں تصادم ہوا ہے، دونوں نے آپس میں عوام کے سامنے ایک دوسرے کو خوب گالیاں دیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیہ کی تحصیل کروڑ لرل عیسن میں دریائے سندھ کے کٹاؤ سے آبادی کو محفوظ بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے 45 کروڑ روپے منظورکئے ہیں.لاہورسے لیہ آنے والی ٹیکنیکل ٹیم نےنشیبی علاقے راکھ واں پر منصوبے کا جائزہ لیا،مسلم لیگ ن کے سابق وزیر،آزادرکن اسمبلی احمد علی اولکھ کا ٹیکنیکل ٹیم کےسامنے منصوبےپر اپنی کارکردگی کا اظہار کیا تو کریڈٹ لینے پرتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی طیش میں آگئے،عبدالمجیدخان نیازی نےآزاد رکن اسمبلی احمد علی اولکھ کو سب کے سامنے برابھلا کہا.
عبدالمجید خان نیازی نے کہا کہ پہلےتم صوبائی وزیرتھے تو مکینوں کا خیال کیوں نہیں آیا،پہلےدورمیں گرانٹ کی منظوری نہیں کرائی،اب یہاں اپنی کارکردگی بتارہے ہو، اس موقع پر دونوں نے آپس میں ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں، عوام کی بڑی تعداد موقع پر تماشا دیکھتی رہی