باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایل ڈی اے نے کاروائی کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کی عمارت سیل کر دیا

ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے جوہرٹاؤن میں کارروائی کی، ایل ڈی اے حکام نے کاروائی کے دوران یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کی عمارت سیل کردی،ایل ڈی اے حکام کے مطابق یونیورسٹی کی عمارت بغیر نقشہ تعمیر اور18 کینال اسٹیٹ لینڈ شامل کرنے پر سر بمہر کی گئی ہے

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی جسے یو ایم ٹی بھی کہا جاتا ہے ایک نجی یونیورسٹی ہے، جوجوہر ٹاؤن لاہور میں واقع ہے۔ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی پاکستانی ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انجینئرنگ کونسل سے تسلیم شدہ ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جلد سے جلد بیوٹی پارلر قائم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

قبل ازیں ایل ڈی اے نے پلاٹ خریدنے سے پہلے اہم دستاویزات چیک کرنے کا انتباہ جاری کردیا،لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نےشہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ رہائشی سکیموں میں پلاٹ خریدتے وقت کسی بھی فراڈ یا پریشانی سے بچنے کے لیے درج ذیل دستاویزات ضرور چیک کر لیں.
1.مجاز اتھارٹی کی طرف سے حتمی منظوری کا لیٹر سکیم کا منظور شدہ نقشہ اور پلان
2.سکیم میں‌ پلاٹوں کی تعداد اور مختلف کیٹگریوں رقبے کے پلاٹوں کی علیحدہ علیحدہ تعداد
3.بیس فیصد رہن شدہ پلاٹوں کے نمبروں اور بلاکس کی فہرست
4. کیا خریدار کا پلاٹ سکیم پلان کا حصہ ہے. اور منظور شدہ رقبے پر واقع ہے ؟

5.پلاٹ مکمل یا جزوی طور پر مفاد عامہ کی جگہ یعنی مسجد، پارک ، سکول ، کمیونٹی سینٹر، ڈسپنسری اور قبرستان وغیرہ پر تو واقع نہیں ہے .
6.اس بات کا یقین کر لیں کہ متعلقہ سکیم ہاوسنگ سکیم کے خلاف نیب یا کسی ادارے اور عدالت میں کوئی کیس تو زیر سماعت تو نہیں‌ ؟

ایل ڈی اے کو تالے لگا دیں اگر حکومت نے ایسی اتھارٹیز بنانی ہیں تو،عدالت کے ریمارکس

Shares: