اوکاڑہ میں بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام بری طرح فیل۔ شہری پریشان

0
34

اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ میں کئی گھنٹوں کی بارش کے بعد شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ اوکاڑہ اور گرد و نواح میں تسلسل کیساتھ بارش برسی جس کے بعد شہر اور مضافاتی علاقوں میں سیوریج کا نظام مجموعی طور پر ناکام نظر آیا۔ جگہ جگہ تالاب بن گئے اور کیچڑ نے گزرگاہوں میں ڈیرے جمالیے۔ اوکاڑہ شہر میں صرف ایک انڈرپاس ہے جو کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے وہاں بھی پانی کا ایک بڑا تالاب بن چکا ہے۔ راوی روڈ، ایم اے جناح روڈ، کچہری بازار سمیت اوکاڑہ فلائی اوور کے نیچے کا علاقہ بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ نکاسی آب کا نظام بری طرح فیل ہوچکا ہے۔ پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہورہا ہے جسکی وجہ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جائے۔

Leave a reply