کراچی :سندھ کی اہم سیاسی شخصیت ،پارٹی رہنما الطاف قاتلانہ حملے میں جابحق ،اطلاعات کے مطابق سندھ کی معروف سیاسی شخصیت اوربائیں بازوکی سیاسی جماعت کے مرکزی رہنما کوایک قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی نائب صدرالطاف جسکانی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے تاہم الطاف جسکانی کوٹنڈوالہ یار سے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا تھا۔
جئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی وائس چیرمین الطاف جسکانی کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کردی جب حیدرآباد جاتے ہوئے بائی پاس پر پہنچے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں الطاف جسکانی شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی بیقابو ہوکر کھائی میں جاگری۔
الطاف جسکانی متعدد گولیاں لگنے شدید زخمی ہوگئے جسے شدید تشویشناک حالت میں حیدرآباد روانہ کردیا ۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔
الطاف جسکانی پر ہونے والے قاتلانہ حملے اور جانبحق کی اطلاع پر سیکڑوں کارکنان ہسپتال پہنچ گئے ۔نامعلوم مشتعل کارکنوں کی اسپتال سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔
ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ کے حکم پر ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں ، شاہراہوں سمیت بازار، چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔