پشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بغیر دل نکالے، پہلی کامیاب سرجری

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بغیر دل نکالے آلے کے ذریعے اپنی نوعیت کی پہلی کامیاب سرجری کی گئی ہے جبکہ مریض کی دھڑکن کو بھی برقرار رکھ کر بڑا آپریشن کیا گیا. ، ترجمان ایل آرایچ کے مطابق ہارٹ بیٹنگ سرجری کے بعد 60 سال کی خاتون نے انٹرویو بھی دیا. جبکہ ہارٹ بیٹنگ سرجری دھڑکن کو روک کر ہارٹ لنگ مشین کے استعمال کے بغیر کی جاتی ہے.

ترجمان ایل آرایچ نے مزید بتایا کہ اس آپریشن میں مریض کے دماغ، گردوں پر اثر بہت کم ، موت کا خطرہ بھی کم ہے اور جدید ہارٹ سرجری کیلئے مزید مریضوں کی رجسٹریشن بھی شروع کر دی گئی ہے. دوسری طرف پشاور کے شہریوں نے اس کامیاب آپریشن کو سراہا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے کہ ہمارے میں ملک میں بھی اس قسم کے جدید ترین آلات کو استعمال کیا جارہا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
خیال رہے کہ یہ اسپتال ایک خاتون جس کا نام لیڈی ریڈنگ تھا ان کے نام سے منسوب یہ ایک بڑا ہسپتال خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم ہے۔ جبکہ یاد رہے کہ ایلس ایڈتھ آئزکس (لیڈی ریڈنگ) ہندوستان کے وائسرائے روفس آئزکس کی پہلی اہلیہ تھیں۔ وہ سنہ 1866 میں لندن میں پیدا ہوئیں تھیں اور وہ ریڈنگ کی پہلی ’مارشنیس‘ تھیں۔ برطانوی دور میں ان کے رفاہی کاموں کو مؤرخین نے انسان دوستی سے تعبیر قرار دیا ہے۔

Shares: