لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے حمزہ شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کو دلچسپ مثال دیتے ہوئے خارج از امکان قرار دیا-
باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر نےمحسن شاہ نواز رانجھا سے سوال کیا کہ کیا حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب بن رہے ہیں؟ اس پر محسن شاہ نواز نے پنجابی کی مثال دیتے ہوئے کہا سارا پنڈ مرجائے میراثی کی باری نہیں آنی-
محسن شاہ نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے فیصلہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل بتائیں گے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن لاہور میں جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر وفد کے ہمراہ پہنچے اور ترین گروپ کے اراکین سے سیاسی مستقبل پرگفتگو کی۔
حمزہ شہباز شریف اور جہانگیر خان ترین گروپ کے ایم پی ایزکی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اورباہمی مشاورت کی گئی شرکاء نے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا-
اعلامیے کے مطابق ترین گروپ کے اراکین کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی طور پر حکومت سے علیحدگی کے لیے تیار ہیں، ہمیں آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی یقین دہانی کرائی جائے، جہانگیر ترین جوفیصلہ کریں گے منظور ہوگا، مائنس بزدار میں ہم آپ کے ساتھ ہیں، تعاون طویل ہونا چاہیے۔
اعلامیے کے مطابق ترین گروپ کے اراکین نے پنجاب کے معاملات پر مایوسی کا اظہارکیا اور عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے پر اتفاق کیا حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین کی صحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-
اعلامیے کے مطابق ترین گروپ اور ن لیگ کے وفد کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا؛
تحریک انصاف حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہورہی،مریم اورنگزیب
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے حمزہ شہباز اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا وفد میں سردار اویس لغاری، عطاءاللہ تارڑ، خواجہ سلمان رفیق اور ذیشان رفیق شامل تھے-
ماڈل ٹاؤن لاہور میں ترین گروپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایہ کا کہنا تھا کہ ترین گروپ سے بڑی اچھی ملاقات رہی ہے، اللہ خیر کرےگا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز ہی اگلے وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔