تحریک انصاف حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہورہی،مریم اورنگزیب

0
40

تحریک انصاف حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہورہی،مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے،زراعت کا شعبہ تباہ ہو چکا ہے،حکومت نے 35 روپے کلو آٹے کو85 روپے کر دیا،وزیراعظم نے جلسے میں عوام کا تمسخر اڑایا ،آپ کے کچن کا خرچہ اے ٹی ایم چلاتے ہیں عمران خان کی تقریر سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ گھر جانے والے ہیں،عمران خان اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھیں اور اپنی فکر کریں تحریک انصاف حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہو رہی

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سینئر راہنما سینیٹر چوہدری تنویر کو کچھ ہوا توعمران صاحب ذمہ دار ہوں گے ضمانت پر ہونے کے باجودسینئر پارلیمینٹرین کی گرفتاری قابل مذمت اور حکومتی غنڈہ گردی ہے وہ ہسپتال میں زیرعلاج تھے، بیٹے کی شادی کے لئے آئے تھے لیکن گرفتار کرلیا گیا عمران صاحب ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے عدم اعتماد کی تحریک ناکام نہیں ہوگی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کئی پی ٹی آئی اراکین بھی ہمیں ووٹ دیں گے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ڈی چوک پر جلسہ کریں گی اور جلسہ عدم اعتماد والے روز ہو گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری

زرداری اور بلاول لوگوں کوخریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا ،قریشی

تحریک انصاف کا ڈی چوک پر جلسہ، تاریخ کا اعلان ہو گیا

Leave a reply