تحریک انصاف کا ڈی چوک پر جلسہ، تاریخ کا اعلان ہو گیا

0
59

پی ٹی آئی نے 27مارچ بروز اتوار ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کر دیا

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کر لیا،27مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے،دنیا دیکھے گی عوام کیسے خودمختاری کے لیے کپتان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں انسانوں کے سمندر کا خیر مقدم کریں گے، 27مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں تاریخ رقم کریں گے، عمران خان قوم کے اتحاد کی علامت، لٹیروں کیلئے خوف کا پیغام ہیں،مفاد پرستوں کا گروہ ملکی ترقی کی راہ روک کر قوم کو پستی کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے،کسی کو ملک و قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری عامر محمود کیانی جلسے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے،27مارچ کو عوام کے محبوب قائد قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے،

وزیراعظم کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، کورکمیٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا کورکمیٹی اجلاس میں ڈی چوک پر جلسہ سے متعلق بھی غورکیا گیا تحریک انصاف نے جارحانہ پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، کور کمیٹی کا کہنا تھاکہ کرپٹ ٹولے کو عوام میں بے نقاب کیا جائے گا،حکمران جماعت نے ملک بھر میں سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے مزید شہروں میں جلسے کیے جائیں گے،اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ، وزرا کو ٹاسک سونپ دیا گیا تحریک انصاف کی حکومت کو اتحادیوں کے ساتھ کھڑا رہنے کی امید ہے ،کور کمیٹی کو بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی جلدی نہیں،حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں، اتحادی ساتھ ہی ہیں نمبرز پورے ہیں، ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہے،ارکان کو کسی بھی ملک میں پیسے پہنچانے کی پیشکش ہے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کیسز منطقی انجام تک پہنچنے کے باعث اپوزیشن کو جلدی ہے،مشاورت سے ہی فیصلے کیے جائیں گے،ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں، صورتحال اطمینان بخش ہے،

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جائے گا،تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی،اپوزیشن کی ریکوزیشن پرقومی اسمبلی کا اجلاس 21مارچ کوبلایا جائے گا

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلائے جانے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلا کر ملتوی کیا جائے گا،اس کے بعد چھٹیاں ہوگی۔قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ 25 مارچ کو شروع ہوگا،عدم اعتماد پر 3 دن بحث کی جائے گی،ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی

کور کمیٹی اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورکمیٹی اجلاس ہوا،ہم نے اپنی سیاسی حکمت عملی پرغورکیا، کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پراعتماد کا اظہارکیا گیا ،پی ٹی آئی اضلاع تک محدود د نہیں ،پیپلزپارٹی کا مارچ سندھ سے شروع ہوا تو پنجاب میں بکھر گیا کورکمیٹی نے اپوزیشن کی جانب سے لوگوں کو خریدنے اور پیش کش کی مذمت کی ہم کوئی 4 ڈویژنز کی پارٹی نہیں ہیں،پی ٹی آئی نے ہمیشہ کامیاب جلسے کیے فضل الرحمان ،آصف زرداری اور شہباز شریف نے شیروں کو جگا دیا کورکمیٹی نے قومی اسمبلی اجلاس جلد بلانے کی تجویز دی عمران خان کے پاس جو فارمولا ہے اپوزیشن والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے 3جوکرزکا جاری کھیل آخری ثابت ہوگا

صحافی نے اسد قیصر سے سوال کیا کہ آپ کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ؟ جس کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں، تحریک عدم اعتماد لانا ان کا آئینی حق ہے،تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے، میں ویلکم کرتا ہوں میں نے کوئی خط نہیں لکھا، میڈیا خبروں کی تردید کرتا ہوں،جو اقدام اٹھاؤں گا قانون اورولز کے مطابق ہوگا،حکومت اور اپوزیشن کیا کررہی ہیں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں،

عامر محمود کیانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو جلسے کیے ان کے قریب بھی کوئی نہ آسکے،تمام جلسوں کو کیمروں نے کور کیا،وزیراعظم نے کہا پی ڈی ایم مفادات کی جماعت ہے،اپوزیشن میں موجود لوگوں کے بچے پارلیمنٹ میں اور پیسہ باہر ہے،اپوزیشن کا وزن ہمارے گلے پڑ گیا ہے،یہ قوم کسی کو اپنا بادشاہ نہیں بننے دے گی،اپوزیشن کی تیسری نسلیں بھی سیاست کرنے کا سوچ رہی ہیں،تمام اضلاع کے ایم این ایز کو تیاریاں شروع کرنے کیلئے کہا ہے،

وزیراعطم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد لاہور دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا، آج تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، حکومتی وزرا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جلسے میں لاکھوں افراد شامل ہوں گے،

سینیٹر فوزیہ ارشد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد والو تیار ہو جاؤ!!!وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد ڈی چوک میں تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔انشاءاللہ ہم اسلام آباد کے جلسے سے ثابت کریں گے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد حکمران جماعت نے ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا تو اپوزیشن بھی پیچھے نہ رہی ،اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ کی جا نب سے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے رانا ثنااللہ نے پارٹی کے صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو تیاریوں کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کارکن اسلام آباد میں ڈی چوک میں پہنچے کے لیے تیار رہیں،ڈی چوک میں عوامی قوت دکھائیں گے، ،جیسے ہی پارٹی کال دے، ڈی چوک کی طرف چل پڑیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی ڈی چوک میں جلسہ کرے گی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کئی پی ٹی آئی اراکین بھی ہمیں ووٹ دیں گے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ڈی چوک پر جلسہ کریں گی اور جلسہ عدم اعتماد والے روز ہو گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری

زرداری اور بلاول لوگوں کوخریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا ،قریشی

Leave a reply