لینا اور میشا کا گٹھ جوڑ کیا گل کھلا رہا علی ظفر کی وکیل حقائق سامنے لے آئی

0
35

لینا اور میشا کا گٹھ جوڑ کیا گل کھلا رہا علی ظفر کی وکیل حقائق سامنے لے آئی

باغی ٹی وی ، اداکار و گلو کار علی ظفر کی وکیل نے کہا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع اور لینا غنی قریبی دوست ہیں لہذا علی ظفر کو نقصان پہنچانے کے ان کے جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی بیانات حیرت کی بات نہیں ہیں۔ یہ بات علی ظفر کی وکیل بیرسٹر امبرین قریشی نے ہائی کورٹ میں مسٹر ظفر کے خلاف اپنے ہتک عزت کے مقدمے میں میک اپ آرٹسٹ لینا غنی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہی۔

بیرسٹر امبرین قریشی نے بیان دیا کہ میشا نے لینا کو میک اپ آرٹسٹ کی حیثیت سے اپنا کیریئر قائم کرنے میں مدد دی ہے لہذا یہ کہتے ہوئے کہ لینا میشا کو نہیں جانتی تھی یہ ایک جھوٹ ہے۔ امبرین نے بتایا ، "لینا میشا شفیع کی وکیل نگہت داد کے ساتھ عورت مارچ کے انتظام و انصرام کے سلسلے میں‌ بھی بہت قریب سے وابستہ ہے۔”

وکیل نے دعوی کیا کہ لینا نے مردوں کے ساتھ کھل کر اور سرعام نفرت اور دشمنی کا اظہار کرتی ہیں اور وہ علی ظفر کے خلاف ایک گھٹیا مہم چلا رکھی ہے . جس میں‌دوسرے سات مرد بھی شامل ہیں

بیرسٹر امبرین کا کہنا تھا کہ "لینا غنی کے بے بنیاد اور واضح طور پر جھوٹے الزامات ، جن کی ایک عینی شاہد پہلے ہی انکار کرچکا ہے ، ایسا لگتا ہے کہ 18 جنوری 2021 کو کارروائی شروع ہوتے ہی علی ظفر پر اپنے اوپر لگائے جانے والے مجرمانہ الزامات کو واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔ ”

علی ظفر کی وکیل نے یہ بھی کہا کہ لینا کے خلاف معزز لاہور ہائیکورٹ میں جھوٹا حلف نامہ داخل کرنے کے لئے بھی دفعہ 476 کے تحت زیر التواء مقدمہ زیر سماعت ہے

"علی ظفر اور ان کی ٹیم ان دھمکی آمیز ہتھکنڈوں اور دھمکیوں سے قطعا خوف زدہ نہیں ہے ، اور ہم ہراساں کیے جانے والے حقیقی متاثرین کے لئے جای # می ٹو تحریک کو خاص مقاصد کے لیے استعمال نہیں‌ ہونے دیں‌ گے .جیسے میشا شفیع اور ان کے چند ساتھی کر رہے ہیں‌اور علی ظفر کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں‌.

Leave a reply