لبنان کا صفحہ ہستی سے مٹ جانے کا خدشہ ہے، فرانس
باغی ٹی وی : فرانس نے ایک بار پھر لبنان پر زور دیا ہے کہ حکومت کی جلد تشکیل اور ہنگامی اصلاحات کو یقینی بنایا جائے ،، اگر ایسا نہ کیا گیا لبنان کو دنیا کے نقشے سے مٹ جانے کا خطرہ درپیش ہو گا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لودریاں نے جمعرات کے روز "RTL” ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ "آج یہ خطرہ لاحق ہے کہ سیاسی اشرافیہ کی ناکامی کے سبب کہیں لبنان مٹ نہ جائے۔ اسی اشرافیہ پر لازم ہے کہ وہ جلد نئی حکومت تشکیل دے تا کہ ملک میں ضروری اصلاحات پر عمل درامد ہو سکے، العربیہ کی رپورٹ کے مطابق لودریاں نے مزید کہا کہ "لبنان کے سیاست دانوں کے لیے اب ممکن نہیں کہ وہ ناکامیوں کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھ سکیںانہوں نے واضح کیا کہ سب لوگ یہ جانتے ہیں کہ اب کیا کرنا چاہیے مگر فی الوقت لبنان مین کوئی حکومت موجود نہیں”۔
دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر بڑی مقدار میں ذخیرہ کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے خوف ناک دھماکے کے نتیجے میں 180 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ دارالحکومت کے متعدد علاقے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ ہفتے ہونے دھماکوں کے بعد لبنان کی پوری حکومت نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا. وزیر اعظم سے پہلے چھ وزیر مستعفی ہو چکے تھے . اس کے باوجود لبنان آگ کی لپیٹمیں ہے.
لبنان میں خانہ جنگی عروج پرپہنچ گئی : معروف مسلما ن فٹبالر کے سر پر گولی لگ گئی