معروف اداکار لہری کی آج 11ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ لہری کا شمار پاکستان کے ان کااداکاروں میں ہوتا ہے جن کا کام آج بھی آنے والو ں کے لئے مشعل راہ ہے۔ پچاس کی دہائی میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ۔ ان کی پہلی فلم ’انوکھی‘ تھی جو 1956 میں ریلیز ہوئی۔ ان کی آخری فلم ’دھنک‘ تھی جو 1986 میں بنی تھی۔ ان کا فلمی کیریئر تیس سال پر محیط ہے اور ایک اندازے کے مطابق انہوں نے 220 فلموں میں کام کیا جن میں تین پنجابی فلموں کے علاوہ باقی سب اردو فلمیں تھیں۔
سفیر اللہ لہری کو 1964 سے 1986 تک کا بہترین مزاحیہ قرار دیتے ہوئے نگار ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔لہری برصغیر کی فلمی دنیا کے ایک منفرد اداکار تھے ،ان کے برجستہ جملے ان کے مزاح کی خاص بات تھے ،لہری نے تیس برس تک فلمی دنیا پر راج کیا ۔لہری فلم انڈسٹری کے وہ واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیںمنفرد اداکاری پر 12مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔”لہری وہ واحداداکار تھے جنہوں نے مزاح کی دنیا میں نئی جہت متعارف کروائی۔”لہری کا 13ستمبر 2012 کو طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔لہری کا کام آج بھی ان کو زدہ رکھے ہوئے ہے۔