لیموں کی پیدائش تقریباً دنیا کے تمام حصوں میں ہوتی ہے اور اپنے بے شمار فوائد اور خصوصیات کے لحاظ سے قیمتی پھلوں کا بادشاہ ہے خون صاف کرنے ہلکی بھاری غذا ہضم کرنے اور پیٹ کی گیس دور کرنے کے لئے اس کی شکنجبیں بنا کر استعمال کرنے کا رواج قدیم زمانے سے عام ہے قدرت نے اس کے اندر سٹرک ایسڈ کیلشئیم پو ٹاشیئم فولاد فاسفورس وٹامنز اے اور بی کا خزانہ رکھا ہے یہ گوشت بنانے والے نشاستہ دار اجزاء اور وٹامن سی کا خزانہ ہے لہموں ایک ٹھنڈا پھل ہے جس کا استعمال غذا کے ہا ضمے میں معاون ہے بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں میں اس کا استعمال ہڈیاں مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اگر لیموں کے رس میں آدھا چمچ شہد ملا کر استعمال کروایا جائے تو بچے موٹے ہو جاتے ہیں اور دانت آسانی سے نکال لیتے ہیں نزلہ زکام کی صورت میں ایک پیالی گہرے قہوے میں نمک اور لیموں کا رس ڈال کر پین ے سے افاقہ ہو تا ہے لیموں دانتوں پر ملنے سے دانتوں کا میل صاف ہو جاتا ہے پھوڑے پھنسیوں کے لئے علی الصبح دودھ میں تھوڑا سا لیموں کا رس ڈال کر دودھ پھٹنے سے پہلے پی لیں جلد ہی افاقہ ہو گا جلد پر لیموں کا چھلکا ملنے سے رنگت میں نکھار پیدا ہو تا ہے سخت اور کھردرے ہاتھ پاؤں پر لیموں کا رس ملنے سے ان میں نرمی پیدا ہوتی ہے

لیموں کے فوائد

عائشہ ذوالفقار6 سال قبل
ٹیگز: