لیسکو کا انڈسٹریل یونٹس کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے کا اعلان

لاہور: لیسکو کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ ایسے تمام انڈسٹریل فیڈرز جن پر گھریلو اور کمرشل لوڈ بھی شامل ہے ان کا لوڈ انڈسٹریل فیڈرز سے الگ کر دیا جائے گا،

انہوں نے کہا صنعتوں کیلئے بہت جلد پیک آورز کی جگہ رعائتی آورز دئیے جائیں گے، جن کے دوران صنعتوں کو رعایتی قیمتون پر بجلی فراہم کی جائے گی، انہوں نے یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس کے دوراے کے ،وقع پر صنعتکارون سے گفتگو کے دوران کہی، صدر چیمبر عرفان اکرم شیخ اور سنیر نائب صدر علی احسان سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور صنعت کاروں نے چیف ایگزیکٹو کو لیسکو سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا،

مزید پڑھیں
ایس ای سی پی نے کریڈٹ ریٹنگ کمپنیز کے ضوابط میں ترامیم کر دیں

Comments are closed.