لاہور:”چل جھوٹی”مریم نوازکوشہزاد اکبر نے جھوٹ بولتے ہوئے پکڑلیا ،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب ڈاکٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جھوٹ مت بولیں، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی منی ٹریل تو قوم کو دے دیں، براڈ شیٹ لندن کورٹ گیا تھا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں لہذا ان کے حق میں قرقی کے آڈر کر دیں۔ انہوں نے مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا کہ جھوٹ نہ بولیں۔
براڈ شیٹ لندن کورٹ گیا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں لہذا ان کے حق میں قرقی کے آڈر کر دیں لندن کورٹ نے کہا آج بھی آپ کی ملکیت ہے۔ اب آپ منی ٹریل تو قوم کو دے دیں یا یہ ہی بتا دیں خاندان میں کس کی ملکیت ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ یہاں یہ بھی دہرانا ضروری ہےکہ براڈ شیٹ کی مصالحتی عدالت کی کاروائی آپ ہی کے دور میں ہوئی اس بات کی بھی تحقیق ہو رہی ہے کہ حکومتی وکلاء نے مقدمہ کیسے لڑا ہمیں تو ورثے میں آپ کا گند ہی ملا ہے۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ براڈ شیٹ کمپنی کو نواز شریف کے خلاف مقدمات ڈھونڈنے کیلئے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے پھر بھی نا اہلی کیلئے اقامے اور سزا کیلئے جج ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا۔ آج الحمدللّٰہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی اصلیت بھی سامنے آ گئی۔ نواز شریف کی صداقت و امانتداری کی گواہی قدرت دے رہی ہے۔