لاہور: بالآخر نبینا افراد نے بھی سکھ کا سانس لیا ، بڑی طویل جدوجہد کے بع بصارت سے محروم ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ۔عدالت نے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا

نابینا افراد کو مستقل کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں محکمہ فنانس کوحکم دیا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ خصوصی افراد کو آئندہ سڑکوں پر نہ آنا پڑے۔

لاہورہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں‌لکھا ہے کہ سپیشل افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ نابینا افراد کےحقوق کیلئے مزیداقدامات کرے، محکمہ فنانس، انتظامیہ اقدامات کرے. ریاست سپیشل افراد کیلئے مزید اسامیاں پیدا کرے۔

نابینا افراد کی محنت کو جلا بخشنے کا یہ فیصلہ جسٹس علی باقرنجفی نے8 صفحات پرجاری کیا، کیا، عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Shares: