مزید دیکھیں

مقبول

طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا استاد گرفتار

مانسہرہ میں سرکاری اسکول کی طالبات کی غیر اخلاقی...

ننکانہ صاحب: بابا گورو نانک یونیورسٹی میں عالمی پائی دن پر سیمینار

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) بابا...

دنیا بدل رہی،پاکستان مخالف قوتیں سرگرم ہوگئیں.تجزیہ:شہزاد قریشی

سیکیورٹی ادارے،پولیس اور عوام دہشتگردی جنگ کے خلاف قربانیاں...

بنوں کینٹ حملے کا پانچواں خودکش حملہ آور افغان نکلا

بنوں کینٹ میں 4 مارچ کو ہونے والے خودکش...

نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

لاہور:لاہورہائیکورٹ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد ، بیرون ملک پرواز کرنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا ،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے درخواست گزار کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے اور ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت پر درخواست خارج کی۔

ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2008 میں رینٹل پاور پلانٹ کے معاملے پر نیب میں ریفرنس دائر کیا گیا۔ نیب نے گرفتار کرکے انکوائری مکمل کرلی اور ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔

تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ، نصاب میں موسیقی، تھیٹراوردیگرفنون شامل

ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع نے درخواست میں کہا ہےکہ وہ اس وقت بیمار ہے اورعلاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہتا ہے، اس کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے حکومت جانے کی اجازت نہیں دے رہی، متعلقہ حکام کو درخواست دی شنوائی نہیں ہورہی۔

نوازشریف کے معاملات حکومت کی رضامندی سے طئے ہورہے ہیں،نعیم الحق نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔ عدالت میں نیب پراسیکوٹر نے درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا احتساب عدالت میں ٹرائل چل رہا ہے، ملزم کے بیانات ریکارڈ ہونے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کرے۔