ن لیگ کی طرح پیپلزپارٹی بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکار:200 جیالےقائدین سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل

0
43

دادو:ن لیگ کی طرح پیپلزپارٹی بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکار:200 جیالے قائدین سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی) کے مقامی رہنما نے 200 پارٹی کارکنان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔یہ اعلان انہوں نے جوہی ٹاؤن میں پی ٹی آئی رہنما لیاقت علی جتوئی کے ساتھ ہونے والے ملاقات میں کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے رہنما رئیس لال خان لغاری جو وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ڈاکٹر بنداہ علی لغاری کے قریبی دوست اور رشتے دار بھی ہیں انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اصل ہیرو اور ملک و قوم کے مخلص رہنما ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مظاہروں اور احتجاج کے ذریعے اپنی جگہ سے نہیں ہل پائے گی، سندھ کے عوام نے خاص طور پر دادو کے ووٹرز نے 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بڑی تعداد میں ووٹ دیے لیکن جب نتائج کا اعلان ہوا تو یہ دیکھا گیا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

Leave a reply