کراچی: پیپلزپارٹی میں استعفوں کی لائنیں لگ گئیں:بلاول نےکسی کی پرواہ کیئےبغیرقبول بھی کردکھائے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پنجاب کے صوبائی عہدیداران کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چوہدری منظور اور سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضی شریک ہوئے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری بھی موجود تھے
پی پی ذرائع کے مطابق ویڈیو لنک اجلاس میں سیاسی صورت حال بالخصوص پی پی پی پنجاب کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پرپی پی پی پنجاب کے صوبائی عہدیداران نے کہا کہ ہماری تقرری کو تین سال مکمل ہوچکے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ وسطی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے،
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اگلے تین سال کیلئے نئے عہدیداروں کے تقرر کے سلسلے میں پی پی پی وسطی پنجاب کے عہدیداران نے اپنے استعفے پیش کردئیے
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی وسطی پنجاب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا
بلاول بھٹو نے اس موقع پرکہا کہ آپ کی انتھک محنت اور سخت حالات میں پارٹی سے کمٹمنٹ اور وفاداری کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چوہدری منظور اور سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضی کے استعفے منظور کرلئے