تعلیم کا عالمی دن :شرح خواندگی کے حوالے سے پنجاب سب سے آگے

اسلام آباد: تعلیم کا عالمی دن :شرح خواندگی کے حوالے سے پنجاب سب سے آگے ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کیطرح پاکستان میں بھی آج تعلیم کا عالمی دن منایا جارہا ہے، دوسری طرف اس دن کی مناسبت کے ساتھ ساتھ ملک میں شرح خواندگی پربھی رپورٹس سامنے آرہی ہیں‌،شرح خواندگی کے حوالے سے صوبہ پنجاب سب سے آگے جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ سب سے کم شرح خواندگی کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیم کے عالمی دن پر محکمہ شماریات نے 18-2017 کی مردم شماری رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود صوبہ خیبر پختونخواہ شرح خواندگی میں چاروں صوبوں سے پیچھے ہے۔
رپورٹ کے مطابق خواتین کی شرح خواندگی میں پنجاب پہلے، سندھ دوسرے اور بلوچستان تیسرے نمبر پر ہے۔ مردوں کی شرح خواندگی میں پختونخواہ پہلے، بلوچستان دوسرے، سندھ تیسرے اور پنجاب چوتھے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مجموعی شرح خواندگی میں پنجاب 64.7 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ سرفہرست ہے، سندھ 62.2 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اسی طرح بلوچستان 55.5 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ تیسرے اور خیرب پختونخواہ 55.3 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

Comments are closed.