کراچی : لیاری میں فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث زودار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کلری تھانے کی حدود ماما ہوٹل گلی نمبر 5 لیاقت کالونی میں واقع دعا آرکیڈ کی پانچویں منزل میں زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی، دھماکے کی آواز سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شرروع کردی، پولیس کے مطابق واقعہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ اشفاق ولد مشتاق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں مقتول کی اہلیہ 25 سالہ کومل زوجہ اشفاق، 34 سالہ رشیدہ زوجہ رضوان، 9 ماہ کا عرفان ولد اشفاق، 7 سالہ حبا دختر اشفاق، 6 سالہ زینب دختر رضوان، 11 سالہ زین العابدین ولد رضوان اور 5 سالہ علشباہ شامل ہیں جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق دھماکہ فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث ہوا تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

Shares: