ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیش کے لئے تنویر عالم اوڈھو کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

0
78

کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیش کے لئے تنویر عالم اوڈھو کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی، مدعی مقدمہ کی جانب سے ڈی آئی جی ایسٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عاصم خان نے ناظم جوکھیو قتل کیس کی انویسٹی گیشن کے لئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی، نئی جے آئی ٹی کا سربراہ ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو کو مقرر کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جے آئی ٹی کیس کی انویسٹی گیشن کو آگے بڑھاتے ہوئے کیس سے متعلق شواہد اکٹھا کرنے میں مدد فراہم کرے گی، نئی جے آئی ٹی میں سکھر رینج کے ڈی ایس پی غلام علی جمالی اور حیدرآباد رینج کے انسپکٹر سراج احمد لاشاری کو بھی شامل کیا گیا ہے، واضح رہے کہ مدعی مقدمہ فضل جوکھیو کی جانب سے ڈی آئی جی ایسٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا ۔

Leave a reply