لوڈ شیڈنگ کے بحران پرکب تک قابو پایا جائے گا ، حماد اظہر نے امید دلا دی
لوڈ شیڈنگ کے بحران پرکب تک قابو پایا جائے گا ، حماد اظہر نے امید دلا دی
باغی ٹی وی :وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آر ایل این جی ٹرمینل کی بدھ کو ڈرائی ڈاکنگ کا عمل شروع کیا تھا، آر ایل این جی کی سپلائی کل تک70فیصد اسٹور کرلیں گے،پیر تک گیس سیکٹر اور پاورسیکٹر میں بہتری آجائے گی،ایل این جی ٹرمینل کی بدھ کو ڈرائی ڈاکنگ کا عمل شروع کیا تھا،
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی سپلائی کل تک70فیصد اسٹور کرلیں گے،ایل این جی کی 40فیصد فراہمی شیڈول سے 2دن پہلے بحال کردی گئی،پیر کے روز تک جہاز سے 100فیصد ایل این جی منتقل کرلی جائے گی،گرمی کی شدت سے تربیلا میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے،2دن تک بجلی کی پیدواربڑھ جائے گی.
ان کاکہنا تھا کہ تربیلا میں پانی کی کمی کے باعث بجلی کی صرف 20فیصد پیدوار ہورہی تھی،کچھ لوگوں نے معاملے پرسیاست چمکانے کی کوشش کی.ان کے اپنے دامن پرداغ لگے ہیں.بجلی کی ترسیل میں 10ہزار میگا واٹ کا مزید اضافہ کریں گے،
ایل این جی کے پلانٹس کو فرنس آئل پر نہیں چلایا،فرنس آئل کے پہماری بجلی کی ترسیل کی صلاحیت ساڑھے24ہزار میگا واٹ ہےلانٹ ہر گرمی کے موسم میں چلتے ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت میں فرنس آئل پر پلانٹ کم چلائے جارہے ہیں،
ایس ایس جی سی کو اب گیس کی قلت کا سامنا نہیں ہے،توانائی کے بحران پر تیزی سے قابو پارہے ہیں،بجلی کے ترسیلی نظام پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی