لوڈشینگ کا خاتمہ کیا جائے،صدر تحفظ موومنٹ قصور

0
40

غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کسان شدید پریشان ہیں، محمد احمد قصوری
اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، صدر تحفظ موومنٹ
قصور
قصور سٹی سمیت سرحدی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ایک طرف حکومت وافر بجلی کا دعویٰ کرتی ہے دوسری طرف طویل لوڈشیڈنگ نے حکومت کے خلاف عوام کی نفرت کا مزید بڑھاوا دے دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحفظ موومنٹ آف پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی دور حکومت میں 18 سے 20 گنٹھے لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی آج بھی طویل لوڈشیڈنگ کرکے زرداری دور کو دہرایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے دیہات اور زراعی علاقوں میں چاول کی فصل کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔ محمد احمد قصوری نے کہا کہ قصور کے کسانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ایک طرف لوڈشیڈنگ نے جینا حرام کیا ہوا تو دوسری طرف ڈیزل کی قمیتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں حکومت کسانوں کو ریلیف دے۔ ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply