کرونا نے مقامی سیاست پرپانی پھیردیا،بلدیاتی انتخابات موخرہوگئے

0
16

پشاور: کرونا نے مقامی سیاست پرپانی پھیردیا،بلدیاتی انتخابات موخرہوگئے ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے کورونا ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی کسی بھی وقت انتخابات کروائے جائیں گے۔

تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کے زیر صدارت ہوا جس میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر نئے بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی منظوری دی گئی۔صوبای کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا لوکل کونسل حلقہ بندی کے رولز 2019ء کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری سے الیکشن کمیشن عنقریب حلقہ بندیوں کا کام شروع کرے گا۔

لوکل گورنمنٹ ترامیم میں نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کی حلقہ بندیوں کے لیے کم سے کم آبادی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ موجودہ صورت حال میں انتخابات موخر کرنا اچھا اقدام ہے۔لوکل گورنمنٹ نئے رولز کے تحت بعض ترامیم مزید غور کے لیے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ خیبر پختونخوا میں نئے بلدیاتی قواعد کے مطابق نیبرہڈ اور ویلیج کونسل ممبران کی تعداد 7 ہوگئی۔

Leave a reply