سابقہ دورحکومت کے تحت چلنے والےلاہورکے9 زونزختم

0
33

لاہورصوبے میں نیا بلدیاتی ایکٹ نافذکردیا گیا ہےجس کے بعد پنجاب کے بلدیاتی نظام میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہوگئی ہیں، ادھر ایکٹ کے نفاذ کے بعد لاہور میں سابق شاہی خاندان کے زیرانتظام چلنےوالے سب سے بڑے شہر میں‌ بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھی جارہی ہیں،بلدیاتی ایکٹ 2019ء کے نفاذ کے بعد شہر کے 9 زونز ختم،زونز میٹروپولیٹن کارپوریشن  کے سب آفس بنیں گے، ایس ڈی اوز کے عہدے بھی ختم کردیئے گئے۔

پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کب اورکیوں‌ بلایا جارہا ہے؟

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء کے مطابق غیر فعال میٹروپولیٹن کارپوریشن تحصیل لیول پرانفراسٹرکچر کے اُمور سر انجام دے گی، میٹروپولیٹن کارپوریشن میں سب ڈویژنل آفیسرکی گریڈ 17 کی تمام پوسٹس ختم کردی گئیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف انجینئر کی پوسٹ کو گریڈ 20 میں اپ گریڈ کردیا گیا۔

اگرنیت ٹھیک ہے توپھراشٹام پیپرپردستخط کیوں نہیں‌کررہے، دال میں‌ کچھ کالاضرورہے،عثمان ڈار

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے نفاذ کے بعد میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر کے پاس چیف انجینئر کے اختیارات ہونگے، میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر ون گریڈ 19 کی 6 پوسٹیں ہوں گی، میٹرو پولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر ٹو گریڈ 18 کی بھی 6 پوسٹس ہونگی، سول ورکس اور الیکٹریکل انجینئرزالگ الگ فرائض سرانجام دینگے۔

مقبوضہ کشمیر:کرفیو،بھارتی مظالم اورقتل عام کا 102 واں‌ دن،کشمیری جھکے نہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

لوکل گورنمنٹ کے نفاذ کے بعد اب سینئر سب انجینئرز کی گریڈ 16 کی 10 پوسٹس جبکہ گریڈ 14 کی سب انجینئرکی 20 پوسٹس رکھی گئی ہیں، محکمہ بلدیات نے 31 جنوری 2020ء تک عبوری شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ جاری کردیا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر مجوزہ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کو توسیع بھی دی جاسکتی ہے۔

Leave a reply